دھار میں ریاستی حکومت بنائے گی شاندار سرسوتی لوک،راجہ بھوج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
بھوپال،25مئی (ہ س)۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ دھار واقع بھوج شالہ احاطہ میں ریاستی حکومت ایک شاندار سرسوتی لوک تعمیر کرے گی، یہاں راجہ بھوج انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی کیا جائے گا۔ تاریخی بھوج شالہ پر معزز ہائی کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے، ریاس
دھار میں ریاستی حکومت بنائے گی شاندار سرسوتی لوک،راجہ بھوج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو


بھوپال،25مئی (ہ س)۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ دھار واقع بھوج شالہ احاطہ میں ریاستی حکومت ایک شاندار سرسوتی لوک تعمیر کرے گی، یہاں راجہ بھوج انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی کیا جائے گا۔ تاریخی بھوج شالہ پر معزز ہائی کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے، ریاستی حکومت اس عدالتی حکم پر مکمل طور پر عمل درا?مد کرائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجہ بھوج پال کے قائم کردہ اس بھوج شالہ نے صدیوں تک علم، سائنس، تحقیق اور سنسکرت زبان کے سب سے نمایاں مرکز کے طور پر کام کیا ہے۔ یہ ہماری قدیم بھارتی علمی روایت کی ایک مضبوط علامت ہے۔ یہاں دور دور سے طلبہ اور علمائ علم حاصل کرنے اور شاستروں پر گفتگو کے لیے ا?تے تھے۔ ریاستی حکومت بھوج شالہ کے اسی شاندار ماضی کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تمام ضروری کوششیں کرے گی۔ راجہ بھوج کی اس مقدس دھرتی (دھار) میں اب ہمہ جہتی ترقی کی نئی لہر بہے گی۔ دھار کے اطراف محکمہ ا?ثار قدیمہ سے تال میل کر کے تمام قسم کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجہ بھوج جل تحفظ کے علمبردار تھے۔ ان کے تعمیر کردہ عظیم ا?بی ذخائر، تالاب اور ا?بی انتظامات ا?ج بھی ان کی غیر معمولی دور اندیشی اورآبی منصوبہ بندی کا ثبوت ہیں۔ دھار کو ایک زمانے میں تالابوں کا شہر کہا جاتا تھا۔ راجہ بھوج نے اس شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے ساڑھے بارہ تالاب تعمیر کرائے تھے اور انہیں اس طرح اآپس میں جوڑا گیا تھا کہ ایک تالاب بھرنے پر اس کا اضافی پانی خود بخود دوسرے تالاب میں چلا جاتا تھا۔ ریاست میں جل گنگا سنوردھن ابھیان چلایا جا رہا ہے۔ اس مہم سے ریاست میں آبی تحفظ کی نئی انقلاب آئے گی۔ اس مہم کے مؤثر نفاذ میں کھنڈوا، بڑوانی، اشوک نگر، راج گڑھ اور ڈنڈوری کے بعد دھار ضلع چھٹے مقام پر ہے۔ ضلع کے دیہی علاقوں میں جل تحفظ کے 5 ہزار سے زیادہ کام مکمل کیے جا چکے ہیں، اسی طرح دھار میونسپلٹی علاقے میں 64 قدیم باولیوں اور تالابوں کا تحفظ اور تجدید نو کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پیر کے روز دھار میں جل گنگا سنوردھن ابھیان کے ریاستی سطح کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ گنگا دشہرہ کے موقع پر پیر کو ریاست بھر میں ا?بی تحفظ کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دھار میں منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ماں واگ دیوی کے احترام میں دھار میں عظیم سرسوتی لوک تعمیر کیے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راجہ بھوج کی کرم بھومی ہے، اسی لیے دھار میں راجہ بھوج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ بھوپال میں بھی راجہ بھوج کا عجائب گھر بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال ترقی محترمہ ساوتری ٹھاکر، شہری ترقی و رہائش اور دھار ضلع کے انچارج وزیر مسٹر کیلاش وجے ورگیہ، دھار کی رکن اسمبلی محترمہ نینا وکرم ورما، رکن اسمبلی مسٹر کالو سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہاں 88.04 کروڑ روپے لاگت کے 12 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ کر ضلع کے باشندوں کو سوغات دی۔ اس میں 27.21 کروڑ روپے لاگت سے چمبل ندی پر لیبڑ-گھاٹا ولوَد روڈ پر فور لین اعلیٰ سطحی پل تعمیر کرنے کے کام کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوج شالہ کے لیے ہوئی تحریک میں شہید ہونے والے تین شہدائ ، ا?نجہانی مسٹر بن سنگھ، ا?نجہانی مسٹر انتر سنگھ اور ا?نجہانی مسٹر لکشمن سنگھ کے قریبی اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 5-5 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ پروگرام کے دوران تینوں شہدائ کے احترام میں خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف سرکاری اسکیموں کے اہل مستحقین کو اسٹیج سے فوائد بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوج شالہ میں ماں واگ دیوی کے درشن کر کے مذہبی رسومات کے ساتھ پوجا ارچنا کی اور واگ دیوی سے ریاست کی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معزز ہائی کورٹ کے فیصلے سے 750 سالہ جدوجہد کامیاب ہوئی ہے۔ دھار میں ایک نئے دور کا ا?غاز ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے لیے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاست کی عوام کو مبارکباد دی۔ دھار اب ریاست میں صنعتی زمرے میں سب سے نمایاں ضلع بن کر ابھرا ہے۔ ریاستی حکومت ماں واگ دیوی کے ا?شیرواد سے ترقی کے سفر میں ا?گے بڑھنے کا عزم رکھتی ہے۔ یہاں عظیم ماتا سرسوتی لوک تعمیر کیا جائے گا۔ دھار میں راجہ بھوج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ راجہ بھوج نے جل تحفظ کے لیے بے شمار اہم کام کیے۔ گنگا دشمی کا تہوار راجہ بھوج کی سرزمین پر منانا ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں ا?بی تحفظ کی سمت میں کئی اہم کام کیے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش اس معاملے میں ملک میں پہلے مقام پر ہے، جو ریاستی عوام کے لیے فخر کی بات ہے۔ ریاست کے شہریوں کی شراکت سے ا?بی تحفظ کے لیے 2 لاکھ 42 ہزار 188 کاموں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست بھر میں 2500 کروڑ روپے لاگت کے کام جاری ہیں۔ ریاست میں 89 ہزار 772 کنوو?ں کو ری چارج کیا گیا ہے، 55 ہزار سے زیادہ کھیت تالاب بنائے گئے ہیں اور اب تک 105 امرت سروور تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اب تک لاکھوں جل دوت تیار کیے جا چکے ہیں۔ ریاست کے شہری بلدیاتی اداروں نے 2 ہزار 224 کاموں کا ہدف رکھا تھا، لیکن اب تک 9 ہزار 630 کام مکمل کیے جا چکے ہیں، جو اداروں کے ہدف سے 433 گنا زیادہ ہیں۔ مدھیہ پردیش ا?بی تحفظ کی سرگرمیوں میں نمبر ون ہے۔ ریاست میں کھنڈوا، بڑوانی، اشوک نگر، راج گڑھ، ڈنڈوری اور دھار میں بہترین کام ہوئے ہیں۔ ا?بی تحفظ کی سمت میں واٹر شیڈ، ڈگ ویل ری چارج، ا?بپاشی ڈھانچہ وغیرہ کے کام کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ راجہ بھوج کی محفوظ کردہ ا?ثار قدیمہ کی اہمیت رکھنے والی کئی جگہیں اور بھوج پتر ہماری وراثت ہیں۔ انہوں نے بھوپال کے قریب بھوجپور میں دنیا کے سب سے بڑے شیو لنگ کی تعمیر کرائی۔ بھوپال کے بڑے تالاب کی تعمیراتی تکنیک دیکھ کر دنیا کے بڑے بڑے دانشوران حیران رہ جاتے ہیں۔ راجہ بھوج نے 45 فٹ لمبا لوہے کا ستون بھی تعمیر کرایا، جس کے بارے میں عرب مو?رخ البیرونی نے کہا تھا کہ دنیا میں ایسا ستون نہیں دیکھا، جس لوہے کے ستون پر کبھی زنگ نہ لگا ہو۔ یہ مالوا کی وراثت ہے۔ راجہ بھوج نے شاعروں کی محفل منعقد کی اور ان کی ہر تخلیق پر سونے کی اینٹ دے کر انعام دیا۔ ا?ج بھی راجہ بھوج کے ماضی کے واقعات ہم سب کو فخر محسوس کراتے ہیں۔ انہوں نے بہادری، بردباری، شجاعت اور سنجیدگی کے معیار پر ان کے برابر کوئی حکمران نظر نہیں آتا۔ جنوب میں تمل ناڈو کے قریب بھی ایک بھوج مندر دیکھنے کو ملتا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھوپال کے ایک مشہور معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے فوری فیصلہ کیا۔ ا?ج سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ عدالت فیصلہ کرتی ہے اور ریاستی حکومت اس پر مکمل عمل درآمد کراتی ہے۔ ترقی کے معاملے میں مدھیہ پردیش حکومت کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ پروگرام سے شہری ترقی و رہائش وزیر مسٹر کیلاش وجے ورگیہ نے بھی خطاب کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande