سی بی آئی نے ایک جونئیراسسٹنٹ کو رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا
جموں، 25 مئی (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں کے نروال علاقے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر، پی ایچ ای مکینیکل اربن سرکل کے دفتر میں تعینات ایک جونیئر اسسٹنٹ کو مبینہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق مل
ACB


جموں، 25 مئی (ہ س)۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں کے نروال علاقے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر، پی ایچ ای مکینیکل اربن سرکل کے دفتر میں تعینات ایک جونیئر اسسٹنٹ کو مبینہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ اس نے ایک شخص کے پنشن کیس کو پروسیس اور کلیئر کرنے کے عوض 4500 روپے رشوت طلب کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے رشوت کی رقم وصول کرنے کے لیے واٹس ایپ پر اپنا کیو آر کوڈ بھی بھیجا تھا۔

شکایت موصول ہونے کے بعد سی بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے 24 مئی کو جال بچھایا اور ملزم کو شکایت کنندہ سے کیو آر کوڈ کے ذریعے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بعد ازاں پیر کے روز ملزم جونیئر اسسٹنٹ کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande