سی پی اآئی کا تین روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نظریاتی مضبوطی اور عوامی جدوجہد کو تیز کرنے پر زور
علی گڑھ، 25 مئی (ہ س) بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی کیمپ گذشتہ روز حبیب گارڈن، میرس روڈ، علی گڑھ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ 22 مئی سے شروع ہونے والے اس تربیتی کیمپ میں مغربی اتر پردیش کے مختلف
بھارتیہ کمونسٹ پارٹی


علی گڑھ، 25 مئی (ہ س)

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی کیمپ گذشتہ روز حبیب گارڈن، میرس روڈ، علی گڑھ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ 22 مئی سے شروع ہونے والے اس تربیتی کیمپ میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے آئے پارٹی نمائندوں اور کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے نظریاتی اور تنظیمی موضوعات پر تربیت حاصل کی۔

تربیتی کیمپ کا افتتاح بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اتر پردیش کے ریاستی سکریٹری کامریڈ اروند راج سوروپ نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی شاندار تاریخ، اس کی نظریاتی روایت اور موجودہ سماجی، معاشی و سیاسی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی معاشی عدم مساوات، بے روزگاری اور جمہوری اقدار پر بڑھتے حملوں کے خلاف عوامی جدوجہد کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تین روزہ تربیتی کیمپ کے دوران پارٹی کی نظریاتی سمجھ، تنظیمی طریقہ کار، عوامی تنظیم سازی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تربیتی نشستوں سے کامریڈ کرشنا جھا اور کامریڈ دھیریندر جھا نے خطاب کیا جبکہ پورے کیمپ کی نگرانی کامریڈ انل راجیم والے کی ہدایت میں کی گئی۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق پر بڑھتے حملوں کے خلاف منظم عوامی تحریک کھڑی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو گاؤں گاؤں اور عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔ اختتامی موقع پر موجود نمائندوں نے مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور سماج کے محروم طبقات کے حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا۔ ساتھ ہی تنظیم کو زمینی سطح تک مستحکم کرنے اور عوامی مسائل پر جدوجہد تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام تفصیلات کے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) علی گڑھ کے ضلع سکریٹری احتشام بیگ کی جانب سے فراہم کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande