آئندہ اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کےلئے مایاوتی کی 24 مئی کو لکھنو میں میٹنگ
لکھنو، 23 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی اتوار 24 مئی کو ایک میٹنگ کر رہی ہیں۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام سینئر عہدیدار اور ضلع صدر شرکت کریں گے۔ بی ایس پی نے ہفتہ کو ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ م
آئندہ اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کےلئے مایاوتی کی 24 مئی کو لکھنو میں میٹنگ


لکھنو، 23 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی اتوار 24 مئی کو ایک میٹنگ کر رہی ہیں۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام سینئر عہدیدار اور ضلع صدر شرکت کریں گے۔

بی ایس پی نے ہفتہ کو ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ مایاوتی اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر 12 مال ایونیو میں میٹنگ کریں گی۔ میٹنگ میں تنظیم کی نچلی سطح کی طاقت، مالیاتی صورتحال، اور گزشتہ میٹنگ میں بیان کردہ رہنما خطوط پر پیش رفت کی رپورٹ شامل ہوگی۔پارٹی کی حمایت کی بنیاد، آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس 11 بجے شروع ہوگا جس میں میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande