ڈومبیولی اور نوی ممبئی میں 14 مرد، 6 خواتین اور 4 بچےسمیت 24 نائجیریائی شہری گرفتار
ممبئی ، 23 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ڈومبیولی اور نوی ممبئی علاقوں میں مشترکہ پولیس کارروائی کے دوران 24 نائجیریائی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 14 مرد، 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ پولیس اس پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہ
ڈومبیولی اور نوی ممبئی میں 14 مرد، 6 خواتین اور 4 بچےسمیت 24 نائجیریائی شہری گرفتار


ممبئی ، 23 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ڈومبیولی اور نوی ممبئی علاقوں میں مشترکہ پولیس کارروائی کے دوران 24 نائجیریائی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 14 مرد، 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ پولیس اس پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔کلیان سرکل کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اتل زینڈے نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نوی ممبئی اور تھانے پولیس نے گزشتہ شب مشترکہ کومبنگ آپریشن انجام دیا۔ یہ کارروائی کھونی کے پلاوا علاقے میں واقع ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘ اور ’’کراؤن پلاوا‘‘ عمارتوں میں کی گئی، جہاں چھاپہ ماری کے دوران 24 نائجیریائی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔پولیس جانچ میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد میں سے 8 کے پاس بھارت میں قیام کے لیے ضروری سرکاری دستاویزات موجود نہیں تھے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ 9 نائجیریائی شہریوں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں منشیات اسمگلنگ اور ڈرگس سے متعلق جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ بھی پیش آیا، جب ایک نائجیریائی خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے کود گئی۔ اس واقعے میں خاتون زخمی ہو گئی اور اس کا علاج جاری ہے۔پولیس تمام متعلقہ شہریوں کے ویزا، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے، جبکہ ایسے مکان مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی طور پر رہائش فراہم کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande