
کانز فلم فیسٹیول 2026 میں اس بار ایک بہت خاص لمحہ دیکھنے کو ملا، جب آرادھیا بچن نے اپنی والدہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ باضابطہ طور پر ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کیا۔ اب تک صرف ماں کے ساتھ نظر آنے والی 14 سالہ آرادھیا اس بار خود سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سرخ چمکدار گاؤن میں ملبوس آرادھیا جیسے ہی ریڈ کارپٹ پر آئیں، تمام کیمروں کا رخ ان کی طرف ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر ماں بیٹی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
آرادھیا گزشتہ کئی برسوں سے کانز میں ایشوریا کے ساتھ دکھائی دیتی رہی ہیں، لیکن پہلی بار انہوں نے ریڈ کارپٹ پر باضابطہ انداز میں پوز دیے۔ سوشل میڈیا پر مداح انہیں چھوٹی ایشوریا کہہ کر پکار رہے ہیں۔
اس خاص موقع پر ایشوریا بھی نہایت شاہانہ انداز میں نظر آئیں اور ماں بیٹی کی اس جوڑی نے پورے ایونٹ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
اس سے پہلے ایشوریا نے ڈیزائنر امت اگروال کے تیار کردہ نیلے رنگ کے خاص گاؤن میں بھی کافی سرخیاں حاصل کی تھیں۔ کانز کے دوران انہیں ایوا لونگوریا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ایشوریا پہلی بار سن 2002 میں فلم دیوداس کے پریمیئر کے لیے شاہ رخ خان اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کانز پہنچی تھیں۔ تب سے لے کر آج تک وہ اس مشہور فلم میلے میں بھارت کا سب سے زیادہ موضع بحث رہنے والا چہرہ بنی ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد