
پٹنہ، 2 مئی،(ہ س)۔ وزیراعلی سمراٹ چودھری نے مہاویرمندرمیں پوجا کرکے یاست کی امن و سلامتی اورخوشحالی کے لئے پراتھنا کی۔ مہاویر مندر پہنچنے پربہار راجیہ دھامک نیاس پریشد کے رکن سیان کنال اور رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے وزیر اعلیٰ کو شال اور مومینٹو پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔پوجا کے بعد وزیر اعلیٰ نے ملٹی ماڈل ہب کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراشر، میونسپل کمشنر یشپال مینا، پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، ایس ایس پی کارتیکے کے شرما سمیت دیگر سینئر افسران موجودتھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan