
خوشیوں نے ایک بار پھر معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی دہلیز پر دستک دی ہے۔ منور اور ان کی اہلیہ مہ جبین کوٹ والا ایک پیاری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ ان کی شادی کے تقریباً دو سال بعد آنے والی اس خوشخبری نے ان کے مداحوں میں جشن کا سماں باندھ دیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا مسلسل سلسلہ جاری ہے۔
منور نے اس خاص لمحے کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے اسپتال سے اپنی بیوی اور نومولود بیٹی کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔ تاہم، رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے، انہوں نے اس کے چہرے کو مکمل طور پر ظاہر نہیں کیا۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ گھر میں برکت آئی ہے۔ تصاویر میں منور کی خوشی صاف نظر آرہی ہے۔
منور اور مہ جبین رواں ماہ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ باپ بننے کی خوشی نے اس موقع کو ان کے لیے اور بھی خاص بنا دیا ہے۔ ورون دھون، گوہر خان، علی گونی، اور رنویر الہبادیہ سمیت کئی مشہور شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
غور طلب ہے کہ منور اور مہ جبین نے 2024 میں خفیہ طور پر شادی کی اور اپنی ذاتی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھا۔ منور کی پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی