حیدرآباد میں پٹرول پمپ پردھاندلی کا الزام
حیدرآباد، 2 اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد کے پٹرول پمپس پرصارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹرول میں پانی کی ملاوٹ اورریڈنگ میں ہیرا پھیری کے بعد اب حیات نگر کے ایک پٹرول پمپ پرایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا
حیدرآباد میں پٹرول پمپ کی بڑی دھاندلی


حیدرآباد، 2 اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد کے پٹرول پمپس پرصارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹرول میں پانی کی ملاوٹ اورریڈنگ میں ہیرا پھیری کے بعد اب حیات نگر کے ایک پٹرول پمپ پرایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیات نگر کے ایک پٹرول پمپ پر اس وقت ہنگامہ ہوگیا جبکہ ایک گاڑی کے مالک نے اپنی گاڑی کی ٹانکی فل کرنے کی ہدایت دی۔ گاڑی کی جملہ گنجائش (کیاپسٹی) صرف 27 لیٹرتھی لیکن پمپ کی ریڈنگ میں 29.5 لیٹر پٹرول دکھایا گیا۔ گاڑی کے مالک نے کہا کہ گاڑی میں پہلے سے 2 سے3 لیٹر پٹرول موجود تھا۔ اس حساب سے ٹانکی میں بمشکل 24 سے 25 لیٹرپٹرول آنا چاہئے تھا لیکن پٹرول پمپ کے عملہ نے 29.5 لیٹرکابل تھمادیا یعنی ٹانکی کی گنجائش سے بھی کئی لیٹرزیادہ پٹرول بھرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ جب گاڑی کے مالک نے اس دھوکہ دہی پرپٹرول پمپ کے عملہ سے سوال کیا اورمطالبہ کیا کہ پٹرول کو ناپنے سلینڈر(اسٹانڈرڈ میزرنگ سیلنڈر) سے چیک کیا جائے تو عملہ نے ٹال مٹول شروع کردی اور مضحکہ خیزجواب دیا کہ پمپ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی گاڑی کی ٹانکی میں مسئلہ ہے۔ گاڑی کے مالک نے تشویش ظاہر کی کہ جب عام آدمی آواز اٹھاتا ہے تو اسے پولیس کیس اور دیگر دھمکیوں سے ڈرایا جاتا ہے۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande