انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ نے اپنا 63 واں یومِ تاسیس منایا
نئی دہلی، 2 مئی ( ہ س )— وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ایک خودمختار ادارہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) نے ہفتہ کے دن اپنا 63واں یومِ تاسیس منایا۔ اس موقع پر آئی آئی ایف ٹی نے ریٹائرڈ ملازمین اور اُن عملے کے ارکان کو اعزاز دیا جنہوں
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ  نے اپنا 63 واں یومِ تاسیس منایا


نئی دہلی، 2 مئی ( ہ س )— وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ایک خودمختار ادارہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) نے ہفتہ کے دن اپنا 63واں یومِ تاسیس منایا۔ اس موقع پر آئی آئی ایف ٹی نے ریٹائرڈ ملازمین اور اُن عملے کے ارکان کو اعزاز دیا جنہوں نے ادارے میں 25 سال کی خدمت مکمل کی۔ وزارتِ تجارت و صنعت کے بیان کے مطابق اس تقریب کی ایک خاص بات آئی آئی ایف ٹی کی نئی ویب سائٹ کا اجرا تھا، جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ، محققین اور دیگر متعلقہ افراد کے لیے استعمال کو آسان بنانا، رسائی بہتر کرنا اور ڈیجیٹل رابطے کو مضبوط کرنا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ‘ایکس’ پر ایک پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔ انہوں نے انڈیا کے بین الاقوامی تجارت اور انتظامی میدان کو شکل دینے میں ادارے کی مسلسل بہترین کارکردگی کو سراہا اور اسے ایک اہم ادارہ قرار دیا جو عالمی تجارت میں پالیسی، تحقیق اور صلاحیت سازی میں کردار ادا کرتا ہے۔

پیوش گوئل نے کہا کہ تجارت کی تعلیم میں اعلیٰ معیار کی بنیاد پر قائم یہ ادارہ نوجوان ذہنوں کو بدلتے ہوئے تجارتی ماحول کے لیے تیار کر رہا ہے اور انہیں اس قابل بنا رہا ہے کہ وہ عالمی تجارت میں انڈیا کے کردار کو مزید مضبوط کریں۔

وزارت کے مطابق، اس پروگرام کے دوران آئی آئی ایف ٹی نے اپنے طالب علم لیفٹیننٹ کرنل ترویدی پراگ کمار کو ان کی مثالی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں ‘وشِشٹ سیوا میڈل’ سے نوازا۔

اس تقریب میں کلاسیکی ثقافتی پروگرام بھی شامل تھے، جس کے بعد ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ریٹائرڈ ملازمین اور 25 سال کی خدمت مکمل کرنے والے عملے کے ارکان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande