
پٹنہ،02مئی،(ہ س)۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ واقع ’سمواد ‘ میں پٹنہ میٹرو، گرین فیلڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ اسکیم، اور جے پی گنگا پتھ سمگر ادیان (فیز 1) پروجیکٹ کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں پٹنہ میٹروریل پروجیکٹ اور ریاست میں مجوزہ نئے ٹاؤن شپ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار نے اس کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ پرنسپل سکریٹری نے پٹنہ میٹرو کے نفاذ میں درپیش مختلف عملی اور تکنیکی دشواریوں سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف وجو ہات سے پروجیکٹ کی لاگت میں ہورہے اضافے اورکام میں ہو نے والی تاخیر کے تکنیکی پہلوؤں کی وضاحت کی۔ ریاست میں سہولیات کو فروغ دینے کے لیے مجوزہ 11 سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی تعمیر کی پیش رفت اور ضروری قانونی طریقہ کار اور ان کی موجودہ حیثیت کے بارے میں معلومات فراہم کرائی گئیں۔ میٹنگ میں ایک متبادل اور جدید ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری نے پٹنہ ایئرپورٹ کو میٹرو نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے پرسنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پر پرنٹیشن دیا۔ یہ سسٹم ایئر پورٹ آنے جانے والے مسافروں کے لیے آسان اور ہموار رابطے کو یقینی بنائے گا۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں اور میٹرو کے تعمیرکی تعمیر کیے کام میں جو بھی دشواریاں ہیں اسے جلد دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کے تعمیراتی کام میں تیزی لائیں اور اسے جلد مکمل کریں تاکہ عام لوگوں کوآمدورمیں سہولت ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں شہری کاری کو فروغ دینے کے لیے مجوزہ11 سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان ٹاؤن شپ کی ترقی کے لیے تیزی سے کام کریں۔ پروجیکٹوںکو مکمل کر نے کے لیے متعین وقت کی مدت کا جو خاکہ پیش کیا گیا ہے اس پرمرحلہ وار طریقہ سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پرسنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کارآمد نظام ثابت ہوگا۔ یہ ایئر پورٹ آنے جانے والے مسافروں کے لیے آسان اور ہموار رابطے کو یقینی بنائے گا۔جائزہ میٹنگ کے دوران سڑک تعمیر محکمہ کے سکریٹری مسٹر پنکج کمار پال نے جے پی گنگا پتھ ’سمگر ادھیان‘ (فیز 1) اور پٹنہ ریور ڈیولپمنٹ کے بارے میں پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ یہ پروجیکٹ دیگھا سے’ سبھیتا دوار‘ (گاندھی میدان) تک 6 کلومیٹر طویل ہوگا۔ 25 ستمبر 2027 تک اسے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیاہے۔ اس میں پارکنگ، پارک، پیدل چلنے والے راستے، سائیکل ٹریک، 6 کھیل میدان، مہیلا ہاٹ، اور شہری کلسٹروغیرہ پروجیکٹ میں شامل ہیں۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اچھا ہے۔ ماحول کے موافق رکھتے ہوئے اسے بروقت اور منصوبہ بند طریقے سے مکمل کریں۔ پارکنگ کا نظام اور کھیل کے میدان سمیت دیگر اجزاء اس انداز میں بنائے جائیں کہ لوگ آسانی سے اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔جائزہ کے بعد، وزیر اعلیٰ نے اس پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیے جانے والے مختلف حصوںکا جے پی گنگا پتھ جاکر زمینی معائنہ کیا۔ اس دوران دیگھا، ایل سی ٹی گھاٹ، بانس گھاٹ پر رک کر جے پی گنگا پتھ سمگر ادیان کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ تزئین اور ترقیاتی کام اس طرح کئے جائیں کہ لوگ محفوظ بھی رہیں اور لطف اندوز بھی ہو سکیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan