مغربی بنگال میں 15 مراکز پر ہفتہ کے روز دوبارہ ووٹنگ ہوگی
نئی دہلی، یکم مئی( ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مغربی بنگال کے دو اسمبلی حلقوں کے 15 ووٹنگ اسٹیشنوں پر ہفتہ کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری خط کے مطابق، متعلقہ
مغربی بنگال میں 15 مراکز پر ہفتہ کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی


نئی دہلی، یکم مئی( ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مغربی بنگال کے دو اسمبلی حلقوں کے 15 ووٹنگ اسٹیشنوں پر ہفتہ کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری خط کے مطابق، متعلقہ ریٹرننگ افسران اور مبصرین کی رپورٹوں میں ووٹنگ کے عمل میں بے ضابطگیوں کے خدشات کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ دوبارہ ووٹنگ کے لئے مگرہاٹ مغربی میں 11 اور ڈائمنڈ ہاربرکے 4 پولنگ مراکزہیں۔

شیڈول کے مطابق، تمام شناخت شدہ ووٹنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک 2 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

ووٹنگ اسٹیشنوں کے نام حسب ذیل ہیں:

مگرہاٹ اسمبلی حلقہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے پولنگ مراکز

46-اتر یار پور ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 2

126-نظرا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 1

127-نظرا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 2

128-دیولا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 1

142 گھولا نویاپاڑا گرلز ہائی مدرسہ، کمرہ نمبر 2

214-ایکتارا ملایا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 1

215-ایکتارا ملایا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 2

216 ایکتارا ملایا دھورا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 1

230 بہرپویا کرکوریا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 1

211 بہرپویا کرکوریا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 2

232 کمرہ نمبر 3 بہرپویا کرکوریا ایف پی اسکول،

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر اسمبلی حلقہ کے پولنگ مراکز

117-بگڑا جونیئر ہائی اسکول

177-چندا ایف پی اسکول، کمرہ نمبر 2

194-ہری دیو پور ایف پی اسکول

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande