
حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س) ۔
تلنگانہ حکومت نے کانگریس کے سینئر لیڈروی ہنمنت راؤکو مشیر برائے بی سی ویلفیر مقررکیا ہے۔ اِس سلسلہ میں چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 560 جاری کیا۔ وی ہنمنت راؤ کو منسٹرآف اسٹیٹ رینک کے ساتھ پسماندہ طبقات کی بہبود کا مشیر مقررکیاگیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آنے کے بعد ہنمنت راؤ کو کوئی سرکاری عہدہ حاصل نہیں ہوا اور وہ راجیہ سبھا کی نشست کے لئے مساعی کررہے تھے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہنمنت راؤ کو فون کرتے ہوئے حکومت کے مشیر کے عہدہ کوقبول کرنے کی ترغیب دی۔ جی اوکے مطابق ہنمنت راؤ کی تنخواہ، خصوصی الاؤنس ملاکرجملہ ایک لاکھ روپئے رہیں گے۔ ایچ آراے کے تحت 50 ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔ ذاتی کارکے استعمال کی صورت میں سفری اخراجات ماہانہ 30 ہزاراورایندھن کے چارجس 15 ہزارروپئے رہیں گے۔ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ وزراء کے مساعی رہے گا۔ حکومت نے مشیربرائے بی سی ویلفیرکے لئے ایک پرائیوٹ سکریٹری،ایک ڈی ای او،2 سب آرڈینیٹس، سرکاری گاڑی کے ساتھ ایک ڈرائیورالاٹ کیا ہے۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق