
حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س) ۔
محکمہ عمارات و شوارع کے اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے گوشہ محل میں پروجیکٹ کی پیشرفت پر عہدیداروں اورانجینئرس سے بات چیت کی۔ تعمیراتی ایجنسی MEIL کے عہدیداروں نے وکاس راج کو تعمیری پیشرفت سے واقف کرایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ڈسمبر2027ء تک عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اُنھوں نے ایجنسیوں کویقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے تمام درکارمنظوریوں گرین چینل کے ذریعہ دی جائیں گی تاکہ تعمیری کام مقررہ مدت میں تکمیل ہوں۔ اُنھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ تعمیرکی موجودہ رفتارکوبرقراررکھا جائے تاکہ مقررہ مدت میں پروجیکٹ کی تکمیل ہو۔ وکاس راج نے پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو تجاویز پیش کیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق