ممبئی میں 1745 کروڑ مالیت کی کوکین ضبط ، 349 کلو منشیات کے ساتھ بین الاقوامی ریکٹ بے نقاب
ممبئی ، یکم مئی (ہ س)ڈ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ایک بڑے بین الاقوامی منشیات ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 1745 کروڑ روپے مالیت کی 349 کلوگرام اعلیٰ معیار کی کوکین ضبط کی ہے۔ اس بڑی کارروائی پر وزیر دا
Crime NCB Cocaine Seizure


ممبئی ، یکم مئی (ہ س)ڈ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ایک بڑے بین الاقوامی منشیات ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 1745 کروڑ روپے مالیت کی 349 کلوگرام اعلیٰ معیار کی کوکین ضبط کی ہے۔ اس بڑی کارروائی پر وزیر داخلہ نے این سی بی کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔امت شاہ نے سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کو بے رحمی سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ممبئی میں این سی بی کی جانب سے 1745 کروڑ روپے کی 349 کلو کوکین کی ضبطی ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جس میں ایک چھوٹی کھیپ کے سراغ سے پورے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا۔ اس تاریخی کامیابی پر انہوں نے این سی بی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔یہ کارروائی مبینہ طور پر منشیات کے اسمگلر سلیم ڈولا کو ترکی سے بھارت لائے جانے کے چند دن بعد انجام دی گئی۔ سلیم ڈولا کو بین الاقوامی دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی بھی مانا جاتا ہے اور اس کا نام عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ سے جوڑا جاتا رہا ہے۔اس کارروائی کے بعد منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تقویت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ایسے نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande