مہاگاؤں قتل کیس کی ملزمہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو زہر دے کر قتل کا الزام
گڈچرولی، یکم مئی (ہ س)۔ گڈچرولی ضلع کے اہیری تعلقہ کے مہاگاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو زہر دے کر قتل کرنے کے سنسنی خیز معاملے میں ملزمہ روزا رامٹیکے کو بامبے ہائی کورٹ کے ناگپور بنچ کی جانب سے ضمانت دے دی گئی۔ اس مقدمے میں الزام ہے کہ
Crime Mahagaon Murder Case Bail


گڈچرولی، یکم مئی (ہ س)۔ گڈچرولی ضلع کے اہیری تعلقہ کے مہاگاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو زہر دے کر قتل کرنے کے سنسنی خیز معاملے میں ملزمہ روزا رامٹیکے کو بامبے ہائی کورٹ کے ناگپور بنچ کی جانب سے ضمانت دے دی گئی۔ اس مقدمے میں الزام ہے کہ تقریباً ڈھائی سال قبل خاندانی تنازع کے نتیجے میں کھانے اور پانی میں زہر ملا کر پہلے میاں بیوی، اس کے بعد شادی شدہ بیٹی، خالہ اور بیٹے کو قتل کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سون سنگھمیترا کمبھارے اور مامی روزا رامٹیکے کے خلاف تعزیراتِ ہند 1860 کی دفعات 302، 307، 328، 120-بی، 201 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس سے قبل اہیری کی فوجداری عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دو مرتبہ مسترد کر دی تھی۔ سال 2024 میں بامبے ہائی کورٹ کے ناگپور بنچ میں دائر کی گئی درخواست بھی خارج کر دی گئی تھی۔ تاہم اس کے بعد ملزمہ کی جانب سے دوبارہ ضمانت کی درخواست پیش کی گئی۔ ہائی کورٹ نے 30 اپریل کو اس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ جیل میں بند قیدیوں کے مقدمات میں تیز رفتار انصاف بنیادی حقوق کا حصہ ہے۔ اس کیس میں ملزمہ روزا ڈھائی سال سے زائد عرصے سے قید میں ہے، جبکہ مقدمے کی سماعت سست رفتار سے جاری ہے۔عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس مقدمے میں کل 48 گواہ ہیں، اور موجودہ رفتار سے کارروائی جاری رہی تو ملزمہ کو کئی برس تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ صرف جرم کی سنگینی کی بنیاد پر کسی کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا مناسب نہیں۔ اس بنیاد پر معزز جج مہندر نیرلیکر نے سخت شرائط کے ساتھ ملزمہ کو ضمانت منظور کی۔ اس مقدمے میں ملزمہ روزا پرمود رامٹیکے کی جانب سے ایڈووکیٹ کلدیپ مہلے اور بودھی رامٹیکے نے پیروی کی، جبکہ حکومت کی طرف سے سرکاری وکیل ایڈووکیٹ چوکے نے دلائل پیش کیے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande