ٹھانے میں ڈبل ڈیکر برقی بس سروس کا آغاز ، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں افتتاح
تھانے، یکم مئی (ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کی ٹرانسپورٹ سروس میں ایئر کنڈیشنڈ ڈبل ڈیکر برقی بس شامل کر دی گئی ہے، جس کا افتتاح ریاست کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس نئی بس کے ذریعے ٹھانے کے
Civic Thane Double Decker Bus


تھانے، یکم مئی (ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کی ٹرانسپورٹ سروس میں ایئر کنڈیشنڈ ڈبل ڈیکر برقی بس شامل کر دی گئی ہے، جس کا افتتاح ریاست کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس نئی بس کے ذریعے ٹھانے کے شہریوں کو زیادہ آرام دہ اور سہل سفر کی سہولت حاصل ہوگی اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس بس کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر اس کی حفاظت کریں۔افتتاح کے بعد نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر سے لوئس واڑی تک اور وہاں سے دوبارہ ہیڈکوارٹر تک اس ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا۔ یہ بسیں شراکتی ماڈل کے تحت ٹرانسپورٹ سروس میں شامل کی جا رہی ہیں، جس سے ادارے پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔اس ڈبل ڈیکر بس میں ایک وقت میں 65 مسافر بیٹھ کر جبکہ 33 مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ بس تین ہاتھ ناکہ سے گائمکھ تک کے راستے پر چلائی جائے گی۔چونکہ یہ بس برقی نظام پر چلتی ہے، اس لیے شہریوں کو ماحول دوست سفر کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بس کے ذریعے شہری سفر کے ساتھ ساتھ سیاحتی لطف بھی اٹھا سکیں گے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ منیجر بھالچندر بہیرے نے بتایا کہ جلد ہی مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں بھی ٹرانسپورٹ بیڑے میں شامل کی جائیں گی، جس سے عوامی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande