اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، میدانی علاقوں میں موسم خشک
دہرادون، 09 مارچ (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں آج ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے، جبکہ ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کی صبح، دہرادون اور دیگر علاقوں میںمطلع ابر آلود رہا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم،وقفے وقفے پر نکلی دھو
uk-Weather-rain-snow


دہرادون، 09 مارچ (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں آج ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے، جبکہ ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کی صبح، دہرادون اور دیگر علاقوں میںمطلع ابر آلود رہا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم،وقفے وقفے پر نکلی دھوپ نے لوگوں کو سردی سے کچھ راحت دی۔ موسم کی اس تبدیلی سے لوگوں نے بھی راحت محسوس کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اترکاشی، چمولی اور پتھورا گڑھ اضلاع میں 3,800 میٹر یا اس سے زیادہ کی بلندی پر واقع علاقوں کے ساتھ الگ الگ جگہوں پرہلکی بارش، گرج چمک اور برف باری کا امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں موسم معمول کے مطابق اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت موسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھی حدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز تک درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ دہرادون میں، ہلکی دھند کے ساتھ آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی امید ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے، حالانکہ فی الحال موسم کی شدید صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande