
کاٹھمنڈو، 09 اپریل (ہ س) نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے دور اقتدار کے آغاز کے صرف پندرہ دن بعدہی ایک وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
محنت، روزگار اور سماجی تحفظ کے وزیر دیپک کمار شاہ نے اپنی اہلیہ جونو شریسٹھا کو ہیلتھ انشورنس بورڈ کی رکن کے طور پر دوبارہ تعینات کرنے کا متنازعہ فیصلہ کیاتھا۔ مزید برآں، اس کا پس منظر تنازعات میں گھرا ہوا تھا۔
اس کے بعد راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس وی پی) کے صدر روی لامچھانے نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا جس میں وزیر شاہ پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ جس کے بعد وزیر اعظم شاہ نے آج انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ شاہ کو صرف 13 دن پہلے ہی وزیر بنایا گیا تھا۔
آر ایس وی پی کے سربراہ لامچھانے نے اس معاملے میں ضروری سنجیدگی کے فقدان پر صحت اور آبادی کی وزیر نشا مہتا کو وارننگ دینے کی بھی سفارش کی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پر وزیر اعظم شاہ نے وزیر مہتا کو بھی خبردار کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی