ملک میں ایل پی جی کی سپلائی میں رکاوٹ نہیں، ایک دن میں 51 لاکھ سے زیادہ سلنڈروں کی فراہمی: سجاتا شرما
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان، مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی سپلائی مستحکم ہے۔ بدھ کو 51 لاکھ سے زیادہ سلنڈروں کی فراہمی کی گئی۔ کمرشیل ایل پی جی کی سپلائی تقریباً 70 فیصد تک بحال کر دی گئی ہے۔ پٹر
LPG-Supply-Stable-Sujata-Sharma


نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان، مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی سپلائی مستحکم ہے۔ بدھ کو 51 لاکھ سے زیادہ سلنڈروں کی فراہمی کی گئی۔ کمرشیل ایل پی جی کی سپلائی تقریباً 70 فیصد تک بحال کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کیجوائنٹ سکریٹری (مارکیٹنگ اور آئل ریفائنری) سجاتا شرمانے جمعرات کو ایک بین وزارتی پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ عالمی جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے درمیان، تقریباً 60 فیصد ایل پی جی کی ضروریات درآمدات پر منحصر ہیں، جس سے اس کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے، گھریلو صارفین کو ترجیح دی گئی ہے، جس سے کنبوں کو100فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور ڈسٹریبیوٹروں کے پاس کسی قسم کی کمی کی اطلاع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن بکنگ 98فیصد تک پہنچ گئی ہے اور او ٹی پی پر مبنی ترسیل 92فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی کی سپلائی تقریباً 70 فیصد تک بحال ہو گئی ہے، جس میں اہم علاقوں کو تھوک سپلائی بھی شامل ہے۔ شرما نے کہا کہ 14 مارچ سے اب تک تقریباً ایک لاکھ ٹن گیس سپلائی کی جا چکی ہے، جس میں کَل سپلائی کی گئی 6,700 ٹن گیس بھی شامل ہے۔ یہ تقریباً3.5لاکھ19کلو والے گیس سلنڈروں کے برابر ہے۔

سجاتا شرما نے بتایا کہ 5 کلو کے کھانا پکانے والے گیس سلنڈر کی دستیابی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 23 مارچ سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ سلنڈر فروخت کئے جا چکے ہیں، جبکہ کل 1.06 لاکھ سلنڈر فروخت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2,000 سے زیادہ بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 20,000 سلنڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔ شرما نے کہا کہ کھاد پلانٹس کو قدرتی گیس کی فراہمی 95 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ سی جی ڈی کمپنیاں ترجیحی شعبوں کو مکمل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ تقریباً 3.97 لاکھ پی این جی کنکشن فعال کئے گئے ہیں، جبکہ 4.3 لاکھ صارفین نے رجسٹریشن کرائی ہے اور 18,000 سے زیادہ ایل پی جی کنکشن واپس کئے گئے ہیں۔

بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری مکیش منگل نے بتایا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، وزارت خارجہ اور ہندوستانی مشن کے ساتھ مل کر، صورتحال کی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی پرچم بردار جہازوں یا بحری جہازوں کے کسی بھی واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہندوستانی پرچم بردار ایل پی جی جہاز”گرین آشا“ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے بعد بحفاظت جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی پہنچ گیا ہے۔

مکیش منگل نے بتایا کہ ڈی جی شپنگ کنٹرول روم نے اب تک تقریباً 5,600 کالز اور 12,000 ای میلز کو ہینڈل کیا ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں موصول ہونے والی 166 کالز اور 317 ای- میل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1,800 سے زیادہ ہندوستانی بحری جہازوں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 شامل ہیں۔ مکیش منگل نے کہا کہ ہندوستان بھر میں بندرگاہوں کا آپریشن معمول کے مطابق ہے اور کہیں بھی بھیڑ نہیں ہے۔ وزارت سمندری مسافروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تال میل کر رہی ہے کہ میری ٹائم آپریشن میں خلل نہ پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande