
دھرم شالہ، 8 اپریل (ہ س)۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) کی دو لڑکیوں کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سینٹر آف ایکسیلنس انڈر 19 گرلز ایلیٹ کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کیمپ 27 اپریل سے 23 مئی 2026 تک بنگلور کے سنٹر میں لگے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کو 26 مئی کو سنٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دیگئی ہے۔ یہ کھلاڑی، کانگڑا سے تعلق رکھنے والی دھنیا لکشمی اور اہانہ شرما،ایچ پی سی اے کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کیمپ میں شامل ہونے سے پہلے دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
اس دوران ایچ پی سی اے کے اعزازی سکریٹری منوج شرما نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی شناخت قائم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ