الیکشن 26: ساینی گھوش نے کھڑگ پور-میدینی پور میں ترنمول امیدواروں کی حمایت کی
مغربی میدینی پور، 7 اپریل (ہ س)۔ ترنمول کانگریس نے ضلع میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی انتخابی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ کھڑگ پور اوریدمدنی پور میں منعقدہ انتخابی ریلیوں میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ریاستی یوتھ ترنمول کانگریس لیڈراور اداکارہ
sayani-supports-tmc-candidates


sayani-supports-tmc-candidates


مغربی میدینی پور، 7 اپریل (ہ س)۔ ترنمول کانگریس نے ضلع میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی انتخابی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ کھڑگ پور اوریدمدنی پور میں منعقدہ انتخابی ریلیوں میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ریاستی یوتھ ترنمول کانگریس لیڈراور اداکارہ ساینی گھوش نے مہم چلائی۔

کھڑگپور کے خریدا روڈ پر ایک عوامی جلسے میں ساینی گھوش نے ترنمول کانگریس کے امیدوار پردیپ سرکار کی حمایت میں بھیڑ سے خطاب کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ترنمول کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لایا نا ضروری ہے ۔

ساینی گھوش نے لوگوں سے ترنمول کانگریس کے نشان ”جوڑاپھول“پر ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مقامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کھڑگپور میں ہی رہنے والے لیڈروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے پوچھاکہ”آپ کو کلکتہ میں جاگنگ کرتے لیڈر چاہیے یا کھڑگپور کا اپنا لیڈر ؟“انہوں نے بی جے پی کو مسئلہ اور دیدی کو حل بتایا۔ اجلاس میں موجود کارکنان اور حامی بھر پور طریقے سے انتخابی مہم میں حصہ لیتے نظر آئے۔

اسی طرح قدرتی آفت کے نامساعد حالات کے باوجود پیر کی رات میدینی پور صدر میں ترنمول امیدوار سوجوئے ہاجرا کے لیے ایک انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ساینی گھوش نے کہا کہ ترنمول کارکنان مشکل کے وقت بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے اس سلسلے کو ہر گھر تک پہنچانے میں اپنا تعاون دیں اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کے نشان ”جوڑاپھول“ کو ووٹ دیں۔ انہوں نے بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی کو حمایت دینے کی اپیل کی۔

ذرائع کے مطابق، ترنمول امیدوار پرتیبھا رانی مایتی کی حمایت میں بدھ 8 اپریل کو نارائن گڑھ بازار میں ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی میں ساینی گھوش سمیت پارٹی کارکنان اور حامی شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande