ممتا بنرجی نے متوا اور اقلیتی برادریوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا الزام لگایا
کولکاتا، 07 اپریل (ہ س): مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو الزام لگایا کہ ریاست میں ایک خصوصی جامع نظرثانی کے عمل کے بعد متوا اور اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ نادیہ ضلع کے چکدا میں ایک انتخابی ریلی س
ممتا


کولکاتا، 07 اپریل (ہ س): مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو الزام لگایا کہ ریاست میں ایک خصوصی جامع نظرثانی کے عمل کے بعد متوا اور اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

نادیہ ضلع کے چکدا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی رہے گی جن کے نام اس خصوصی جامع نظرثانی مہم کے بعد ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں متوا، راج بنشی اور اقلیتی برادریوں سمیت مخصوص برادریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پہل کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 60 لاکھ مقدمات زیر التواءمیں سے تقریباً 32 لاکھ نام ووٹر لسٹ میں دوبارہ شامل کیے گئے۔

دریں اثنا، الیکشن کمیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، خصوصی جامع نظرثانی کے عمل کے بعد ریاست میں تقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی کے لیے انتخابات دو مرحلوں میں 23 اپریل اور 29 اپریل کو ہوں گے، جب کہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande