امرتسر میں دو پاکستانی ہینڈ گرنیڈ برآمد، تین گرفتار
چنڈی گڑھ، 6 اپریل (ہ س)۔ پنجاب پولیس کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) ونگ نے تین افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ دو آرگس ہینڈ گرنیڈ اور ایک غیر ملکیگلوک پستول برآمد کیاہے۔ برآمد کیے گئے دستی بموں پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے نشانات ہیں،
امرتسر میں دو پاکستانی ہینڈ گرنیڈ برآمد، تین گرفتار


چنڈی گڑھ، 6 اپریل (ہ س)۔

پنجاب پولیس کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) ونگ نے تین افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ دو آرگس ہینڈ گرنیڈ اور ایک غیر ملکیگلوک پستول برآمد کیاہے۔ برآمد کیے گئے دستی بموں پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے نشانات ہیں، جو اسلحے کے اسمگلروں کے ساتھ سرحد پار سے روابط کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے پیر کو پاکستان انٹیلی جنس آپریٹوز (پی آئی اوز) کے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترن تارن کے گاو¿ں امی شاہ کے رہنے والے سربجیت سنگھ، امرتسر کے گاو¿ں ننگل پنواں کے رہنے والے بکرم جیت سنگھ اور امرتسر کے اندرا کالونی کے رہنے والے امندیپ سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ماڈیول کئی ریاستوں میں پولیس اداروں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے میں ملوث ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ہی پولیس نے ان کے منصوبوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول کے دیگر ارکان کی شناخت، ٹریک اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اے آئی جی اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی)، امرتسر، سکھمندر سنگھ مان نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایس او سی پولیس کی ٹیموں نے سربجیت سنگھ اور امندیپ سنگھ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا۔ اے آئی جی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گروپ کا کلیدی آپریٹو اور پی آئی او کا بنیادی رابطہ بکرم جیت سنگھ گجرات کے ڈیسا سے کام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات فوری طور پر اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ شیئر کی گئی اور ان کے فعال تعاون سے ملزم بکرم جیت سنگھ کو ایس ایس او سی امرتسر کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

اے آئی جی سکھمندر مان نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تمام ملزمین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پی آئی او سے رابطے میں تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروپ، آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، پنجاب اور دیگر ریاستوں میں پولیس کے مختلف اداروں پر دستی بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande