
اداکار راہل رائے نے حال ہی میں ان وائرل ریلز کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ ی ہے،جن کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔کنٹنٹ کریئٹر ڈاکٹر ونیتا گھڑاگے دیسائی کے ساتھ بنائے گئے ویڈیو پر ہو رہی تنقید کے درمیان راہل رائے نے کہا کہ اگر لوگ ان کی سادگی یا جدوجہد کا مذاق اڑاتے ہیں تو یہ ان کی اپنی نہیں بلکہ سوچ کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
راہل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ اپنا کام ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ پرانے قانونی معاملات کی وجہ سے انہیں مالی ذمہ داریاں ادا کرنی پڑ رہی ہیں جو ان کے برین اسٹروک سے پہلے کے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ اگر لوگوں کو واقعی ان کی فکر ہے تو انہیں باعزت کام دلانے میں ان کی مدد کریں،تاکہ وہ خود اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ برین اسٹروک کے بعد ان کے لیے فعال رہنا بہت ضروری ہے۔ ان کے مطابق کام انہیں ذہنی طور پر مضبوط رکھتا ہے اور انہیں زندگی میں مقصدیت کا احساس دلاتا ہے۔ راہل نے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے دکھ پہنچا ہے، لیکن انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ ان باتوں سے نہیں ٹوٹیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد