لیہہ میں 4.1 شدت کے زلزلے کاجھٹکا محسوس کیا گیا۔
جموں, 30 اپریل (ہ س)مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لیہہ بتایا گیا ہے۔نیشنل سنٹر فار سسمالوجی کے مطابق زلزلہ صبح 3 بج کر 54 منٹ اور 49 سی
Earthquake


جموں, 30 اپریل (ہ س)مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لیہہ بتایا گیا ہے۔نیشنل سنٹر فار سسمالوجی کے مطابق زلزلہ صبح 3 بج کر 54 منٹ اور 49 سیکنڈ پر آیا۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 150 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کا مقام 36.722 شمالی عرض البلد اور 74.456 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande