کیلی گرافی و گرافک ڈیزائن سینٹر کے 28-2026 سیشن کے نئے بیچ میں داخلہ شروع
کیلی گرافی و گرافک ڈیزائن سینٹر کے 28-2026 سیشن کے نئے بیچ میں داخلہ شروع ۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 جون بھوپال، 30 اپریل (ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ذریعے مدھیہ پردیش اردوا کادمی ،سنسکرتی پر یشد، محکمہ ثقافت کی نگرا
مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی۔ فائل فوٹو


کیلی گرافی و گرافک ڈیزائن سینٹر کے 28-2026 سیشن کے نئے بیچ میں داخلہ شروع

۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 جون

بھوپال، 30 اپریل (ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ذریعے مدھیہ پردیش اردوا کادمی ،سنسکرتی پر یشد، محکمہ ثقافت کی نگرانی میں قائم کیلی گرافی و گرافک ڈیزائن سینٹر میں (28-2026 سیشن کا) داخلہ شروع ہو چکا ہے، یہ کورس دو سال کا ہے پہلے سال کیلی گرافی کی تربیت دی جائے گی اور دوسرے سال گرافک ڈیزائن کی تربیت دی جائے گی۔ تربیت سے متعلق کتابیں اور سامان سینٹر سے مفت دیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پریس نوٹ جاری کرکے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدوار اکادمی سے مقررہ فارم مفت حاصل کر 22 جون ، 2026 ء تک دفتری اوقات میں جمع کر سکتے ہیں۔ امیدوار کو اردو پڑھنے لکھنے کی اچھی معلومات ہو اس کے ساتھ کم سے کم اردو مضمون کے ساتھ میٹرک پاس یا اس کے برابر تعلیمی لیاقت ہونا چاہئے۔ عمر 15 سے 35 سال ہونا چاہئے ۔ جس کا سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ لگانا ضروری ہے۔ اس سینٹر میں داخلہ و ٹریننگ کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ فارم کی تعداد محدود ہے۔ پہلے آئیں، پہلے پائیں۔ تفصیلی معلومات اردو اکادمی کے دفتر سے دفتری اوقات میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande