
پریاگ راج، 3 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کی نینی کوتوالی کے علاقے کے تحت دھنوا گاو¿ں میں جمعہ کی صبح ایک قتل کی واردات سامنے آئی ہے ۔ 75 سالہ ہزاری لال کی خون میں لت پت لاش گاو¿ں میں ریت کی ٹال کے قریب سے ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نینی کے دھنوا گاو¿ں کے رہنے والا ہزاری لال (75) ریت کےٹال کی دیکھ بھال کرتے تھے اور رات کو وہیں رہتے تھے۔ جمعہ کی صبح ان کی لاش مشکوک حالات میں لہولہان حالت میں پائی گئی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس ٹیم نے اہل خانہ سے تحریری شکایت لے کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے۔
اس سلسلے میں، یمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر پولیس وویک چندر یادو نے بتایا، ”دھنوا گاو¿ں میں ایک بزرگ کی لاش ملی ہے، پہلی نظر میں معاملہ قتل کا معلوم ہوتا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کی جا رہی ہے اورجلد ہی معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔ پولیس کی ٹیم تفتیش میں مصروف عمل ہے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد