
نئی دہلی، 3 اپریل ( ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے نائب کپتان ابھیشیک شرما کو ان کے آن فیلڈ رویے کے لئے جرمانہ برداشت کرنا پڑا۔کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے مقابلے کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنا انہیں بھاری پڑ گیا۔
امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا
میچ کے دوران ابھیشیک شرماکو ایک کیچ آوٹ دیا گیا،جسے ورون چکرورتی پکڑا تھا۔ اگرچہ اس فیصلے کی تحقیقات بھی کی گئی لیکن تھرڈ امپائر نے اسے درست قرار دیا۔ اس کے باوجود ابھیشیک شرما کچھ دیر کریز پر کھڑے رہے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اشارہ کرتے نظر آئے ۔ اس طرز عمل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔
بی سی سی آئی نے جرمانہ عائد کیا
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور ابھیشیک شرما پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ان کے اکاو¿نٹ میں شامل کیا۔ یہ کارروائی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی، جس کے تحت میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے۔
شاندار اننگز کے باوجود تنازع
حالانکہ اس تنازع کے درمیان ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے صرف 21 گیندوں پر 48 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ 34 گیندوں میں 82 رن کی دھماکہ خیز اوپننگ شراکت داری بھی کی۔
ایس آر ایچ نے ایک بڑی جیت درج کی
میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 20 اوورز میں 226/8 کا بڑا مجموعی اسکور بنایا جس میں ہینرک کلاسن نے 52 رن اور نتیش کمار ریڈی نے39 رن کا تعاون دیا۔
جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 16 اوورز میں 161 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ انگکرش رگھوونشی نے 52 رن بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
ایس آر ایچ کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے 3 جبکہ نتیش کمار ریڈی اور ایشان ملنگا نے 2،2 وکٹیں لے کر ٹیم کو 65 رنز سے فتح دلانے میں مدد کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد