وزیر اعظم نے کہا -تعلیم زندگی کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے
نئی دہلی، 3 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ زندگی کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بیش قیمتی اثاثہ ہے جس کی بدولت ملک کے نوجوان ہر میدان میں
PM-modi-education-message-yout


نئی دہلی، 3 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ زندگی کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بیش قیمتی اثاثہ ہے جس کی بدولت ملک کے نوجوان ہر میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے آج ایکس پر ایک سنسکرت سبھاشتم کا بھی اشتراک کیا، ”شریہ پردوگدھے وپدو رندھی یشانسی سوتے مالینم پرمارشٹی۔ سنسکارشوچین پرم پنیتے شردھا ہی بدھی کل کام دھینو۔اس سبھاشتم کا مفہوم ہے کہ تعلیم یافتہ، مہذب اور پاکیزہ ذہن انسان کی مشکلات کو دور کرتا ہے اور اس کی زندگی میں کامیابی، عزت، سکون اور ترقی لاتا ہے۔ درحقیقت ایک روشن اور بیدار ذہن کو کامدھینو کے مانند سمجھا جاتا ہے، جو ہر طرح کی آرزوو¿ں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande