
مغربی ایشیا سے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی آج 32 پروازیں
نئی دہلی، 03 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس دونوں مل کر آج اس خطے سے آنے اور جانے والی کل 32 مقررہ اور غیر مقررہ پروازیں چلائیں گی۔
ایئر انڈیا نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس 03 اپریل کو مغربی ایشیا کے لیے اور وہاں سے 32 مقررہ اور غیر مقررہ پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں۔
ایئر لائن کے مطابق، ان میں مسافروں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے لیے 18 غیر مقررہ پروازیں بھی شامل ہیں۔ ریگولیٹری منظوریوں کے تعاون سے یہ آپریشنز دبئی، ابوظہبی، شارجہ، مسقط اور جدہ جیسے شہروں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔
ایئر انڈیا نے کہا کہ اس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے اور جانے والی 18 غیر مقررہ پروازیں روانگی کے اسٹیشنوں پر سلاٹ کی دستیابی اور دیگر موجودہ حالات پر منحصر ہوں گی۔ یہ پروازیں یو اے ای میں متعلقہ ہندوستانی اور مقامی ریگولیٹری حکام سے ضروری اجازتوں کے ساتھ آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن