بھگونت مان کو چار سال کے ناکام ماڈل کا حساب دینا چاہئے: بی جے پی
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ نے یکم مئی کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی طرف سے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس کو خزانے کی لوٹ مار اور ایک غیر ضروری سیاسی سرکس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھگون
بھگونت مان کو چار سال کے ناکام ماڈل کا حساب دینا چاہئے: بی جے پی


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ نے یکم مئی کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی طرف سے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس کو خزانے کی لوٹ مار اور ایک غیر ضروری سیاسی سرکس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھگونت مان کی حکومت بکھرتی عام آدمی پارٹی سے توجہ ہٹانے کے لیے اسمبلی کے مقدس ایوان کا غلط استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت اپنے ڈگمگاتے ایم ایل ایز کو سنبھالنے میں ناکام رہی ہے، اور اس کے وعدوں کی خلاف ورزی، مافیا راج، اور بھتہ خوری سے پیدا ہونے والا عوامی غصہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترون چغ نے کہا کہ اجلاس بلانے سے پہلے پنجاب حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ اس نے تبدیلی کے نام پر پچھلے چار سالوں میں پنجاب کو کس حال میں پہنچایا گیاہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اسے یوم مزدور پر دکھاوے کی سیاست چھوڑکر ملازمین کے ڈی اے اور بقایہ کے لئے 15,000 کروڑ روپے جاری کرے۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے چغ نے کہا کہ دونوں پارٹیاں پنجاب میں چال چل رہی ہیں۔ وہ دہلی میں دوستی اور پنجاب میں مخالفت کا دعویٰ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ کانگریس پوری طرح ناکام اپوزیشن ثابت ہوئی ہے۔

چغ نے الزام لگایا کہ آج، پنجاب 4.75 لاکھ کروڑ کے قرض میں ڈوبا ہوا ہے، جس سے ریاست کو برسوں پیچھے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اپنے اندر بکھر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande