اتر پردیش 2027کا انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑیں گے : رام داس اٹھاولے
لکھنو¿، 25 اپریل (ہ س)۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاو لے) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ان کی پارٹی 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد میں لڑے گی۔ اٹھاولے نے کہا کہ وہ اتر
اتر پردیش 2027کا انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑیں گے : رام داس اٹھاولے


لکھنو¿، 25 اپریل (ہ س)۔

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاو لے) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ان کی پارٹی 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد میں لڑے گی۔ اٹھاولے نے کہا کہ وہ اتر پردیش میں بلاک سطح کی ایک مضبوط تنظیم بنا رہے ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں لوگوں کی آواز کو مو¿ثر طریقے سے بلند کیا جا سکے۔

لکھنو¿ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، اٹھاولے نے کہا کہ پارٹی مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے اتحاد میں 25 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اتر پردیش میں دلت اکثریتی نشستوں پر مضبوط دعویٰ ہے۔ اٹھاولے نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کو خواتین کے ریزرویشن کی مخالف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں خواتین مخالف ہیں اور خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) جو کہ اقتدار میں تھی، کے پاس اب صرف ایک سیٹ ہے۔

اٹھاولے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے دلت اکثریتی گاو¿ں میں کمیونٹی ہال بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہال کی تعمیر کے بعد اس کے آپریشن کی ذمہ داری دلتوں کو دی جانی چاہئے۔ اس موقع پر آر پی آئی کے ریاستی صدر پون گپتا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ پون گپتا نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ یوگی اور بی جے پی کے ریاستی صدر سے ملاقات کریں گے اور مطالبات کی یادداشت پیش کریں گے۔

بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔

مرکزی وزیر اٹھاولے نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی غنڈہ گردی اس بار مغربی بنگال میں ناکام ہوگئی۔ اس بار زبردست ٹرن آو¿ٹ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت بنے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande