دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے ہابڑا میں ای ڈی کے چھاپے، کئی چاول تاجروں کے ٹھکانوں پر تلاشی
کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر سرگرمی بڑھا دی ہے۔ ریاست کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑا علاقے میں ہفتہ کی صبح سے کئی مقامات پر چھاپہ ماری اور تلاشی مہ
ای ڈی


کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر سرگرمی بڑھا دی ہے۔ ریاست کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑا علاقے میں ہفتہ کی صبح سے کئی مقامات پر چھاپہ ماری اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ای ڈی کی ٹیم کئی چاول تاجروں کے گھروں اور احاطوں پر پہنچی۔ مرکزی فورسز کے جوان بھی اس مہم میں ساتھ رہے۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی راشن گھوٹالہ کیس سے منسلک مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی علی الصبح کولکاتا میں واقع سی جی او کمپلیکس سے ای ڈی کی کئی ٹیمیں روانہ ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کو تاجروں کے گھروں کے باہر کچھ وقت تک انتظار کرنا پڑا۔ کافی دیر تک دروازہ نہیں کھلنے کے بعد طویل انتظار کے بعد داخلہ ملا اور اس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔

مقامی سطح پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہابڑا کے تاجر سمیر چند اور ساگر ساہا کی رہائش گاہوں پر بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی ہے، جہاں تلاشی جاری ہے۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے ماحول کے درمیان گزشتہ کچھ ہفتوں سے ای ڈی مختلف معاملات میں مسلسل سرگرم نظر آ رہی ہے۔ کبھی گھروں اور دفاتر میں تلاشی لی جا رہی ہے، تو کبھی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے سی جی او کمپلیکس بلایا جا رہا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ای ڈی کی اس سرگرمی پر سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کا الزام ہے کہ انتخابات کے وقت مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر کے اسے سیاسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترنمول کے کئی لیڈروں اور وزراء کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کچھ لیڈر پوچھ گچھ میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ کچھ نے انتخابی مہم میں مصروفیت کا حوالہ دے کر وقت طلب کیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ریاست میں 23 اپریل کو پہلے مرحلے میں 152 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہو چکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بقیہ 142 نشستوں پر 29 اپریل، بروز بدھ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہابڑا اسمبلی حلقہ میں بھی اسی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج کا اعلان چار مئی کو کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande