
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔
دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے اگست 2025 میں چانکیہ پوری میں تیز رفتار تھار گاڑی سے دو لوگوں کو کچلنے کے الزام میں ڈرائیور آشیش بچاس کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سوربھ پرتاپ سنگھ لالر نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔
عدالت نے آشیش کی پچاس ہزار روپے کے دو مچلکے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آشیش کو ہدایت دی ہے کہ وہ عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر سفر نہ کریں۔ وہ کسی گواہ کو ڈرانے یا متاثر کرنے کی بھی کوشش نہیں کرے گا۔ عدالت نے آشیش کو ہدایت دی کہ وہ تفتیشی افسر کو اپنا موبائل نمبر فراہم کرے اور اپنا موبائل فون ہمیشہ آن رکھے۔
یہ واقعہ 10 اگست 2025 کو پیش آیاتھا۔ صبح کے وقت ایک تیز رفتار سفید تھارگاڑی نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والے دو راہگیروں کو کچل دیا۔ تھار رفتار اتنی تیز تھی کہ متاثرین کو کچھ دور تک گھسیٹ کر لے گئی۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ایک اگلا پہیہ بھی نکل گیا۔ آشیش کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے نیند آگئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
اس واقعہ میں ایک راہگیر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے تھار سے شراب کی بوتل بھی برآمد کرلی۔ ملزم آشیش مشرقی دہلی کا رہنے والا ہے اور واردات کے دن دھولا کنواں سے گھر لوٹ رہا تھا۔ تھار آشیش کا نہیں بلکہ غازی آباد کے رہنے والے اس کے دوست انکت کا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ