
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ راوز ایونیو کورٹ نے 16 ملزمین کو بری کر دیا ہے- جن میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے اور دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی بھی شامل ہیں- افریقی خواتین کے خلاف مبینہ بدسلوکی سے متعلق 2014 کے ایک کیس میں۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نیہا متل نے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
سومناتھ بھارتی کے علاوہ جن ملزمان کو عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا ان میں آدتیہ، بدلو خان، بادل خان، دیپک چوہان، انیل کمار، پون سینی، نریش سینی، دھرم چند رانا، وید سینی، راجیش سینی، ہیمنت سینی، سنجیو سینی، وجے سینی، دیویندرا سینی، اندرا سینی اورشیاملاسینی شامل ہیں۔
اس سے پہلے یہ کیس پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ 30 جون 2018 کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے 17 ملزمان میں سے 16 کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا، جب کہ ایک ملزم انیل سینی کو عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 323، 147 اور 149 کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ اس کے بعد، کیس کو راو¿ز ایونیو کورٹ میں منتقل کر دیا گیا- جسے ایم پیز اور ایم ایل اے کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کے لیے نامزد کیا گیا تھا- جہاں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔
15 اور 16 جنوری 2014 کی درمیانی رات کو کچھ غیر ملکی خواتین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے سومناتھ بھارتی اور کئی دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ 15 اور 16 جنوری 2014 کی درمیانی رات سومناتھ بھارتی نے چھاپہ مارنے کے بہانے مالویہ نگر میں کچھ خواتین کے گھروں میں زبردستی گھس کر ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی