
مغربی چمپارن (بگھا)، 22 اپریل (ہ س)۔
مغربی چمپارن کے بگھاٹاؤن تھانہ کے علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محلہ کے آم کے باغ میں ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ بدھ کی صبح اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور چہ می گوئیاں کا دور شروع ہوگیا۔کچھ لوگ اس واقعے کوعشق سے جوڑ رہے ہیں، جب کہ کچھ اس میں گہری سازش کا شبہ ظاہرکررہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بگھاٹاؤن تھانہ انچارج شیلیش کمار سمیت پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے لاشیں قبضے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق پولیس کوفی الحال اس بات کا یقین نہیں ہے کہ واقعہ خودکشی تھا یا سازش۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کا تعلق بگھا میونسپل کونسل علاقہ کے ایک غریب گھرسے ہے اور لڑکا بگھا قصبہ رتنمالا کا رہنے والا ہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے بتایا جاتا ہے۔ پولس نے دونوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan