وزیر اعظم مودی نے کہا، زمین کا تحفظ اہم ذمہ داری
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زمین کو ’’ماں‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ کو انسانیت کی فلاح و بہبود سے منسلک اہم ذمہ داری بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی حفاظت کرنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے، بلکہ آنے والی نسلوں کے تئیں ہمارا
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)


نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زمین کو ’’ماں‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ کو انسانیت کی فلاح و بہبود سے منسلک اہم ذمہ داری بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی حفاظت کرنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے، بلکہ آنے والی نسلوں کے تئیں ہمارا مقدس عہد بھی ہے۔ وزیر اعظم نے بدھ کو ایکس پر ایک سنسکرت سبھاشت (قولِ زریں) شیئر کرتے ہوئے فطرت کے تحفظ کا پیغام دیا۔

وزیر اعظم نے اس سبھاشت کا مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ جس زمین پر درخت اور نباتات مستحکم طور پر قائم ہیں اور جو پوری دنیا کی پرورش کرتی ہے، اس دھینو (گائے) کے مانند زمین کا ہم فائدہ تو اٹھائیں، لیکن اس کا نقصان نہ کریں۔ انہوں نے زمین کو نمن کرتے ہوئے اس کے متوازن استعمال اور تحفظ پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande