دہلی اور ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں 4 سے 5 دن تک شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی
نئی دہلی،22 اپریل (ہ س)۔ دہلی، پنجاب، ہریانہ اور کئی دیگر ریاستوں میں شدید گرمی کی صورتحال ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے بڑے حصوں میں گرمی کی لہر کے
دہلی اور ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں 4 سے 5 دن تک گرمی کی لہر کی پیش گوئی


نئی دہلی،22 اپریل (ہ س)۔

دہلی، پنجاب، ہریانہ اور کئی دیگر ریاستوں میں شدید گرمی کی صورتحال ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے بڑے حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات میں شدت آنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کو کہا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ علاقوں میں 24 اور 25 اپریل کو، مغربی اتر پردیش میں 23 اور 25 اپریل کے درمیان اور مشرقی اتر پردیش میں 22 اور 26 اپریل کے درمیان گرمی کی لہریں آنے کا امکان ہے۔ راجستھان میں 24 اور 26 اپریل کے درمیان ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ 24 اور 27 اپریل کے درمیان، اور مغربی بنگال، بہار، اور جھارکھنڈ کے گنگا کے میدانی علاقوں میں 22 اور 23 اپریل کو۔

گرمی کی لہر کی وارننگ کے علاوہ، محکمہ موسمیات نے 22 اور 25 اپریل کے درمیان اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، یانم، گنگا مغربی بنگال، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، مہے، ساحلی کرناٹک اور ساحلی گجرات کے کچھ علاقوں میں گرم اور مرطوب حالات کی پیش گوئی کی ہے۔

ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اوڈیشہ کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ کونکن اور گوا میں گرم راتوں کے خدشات ہیں ۔

نیز، شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بارش سے حالات میں کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے میں گرج چمک کے ساتھ وسیع بارش کی پیش گوئی کی ہے، شمال مشرقی خطہ میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گئی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande