ڈوڈہ پولیس نے ایک شخص کو پوست کی کاشت کرنے پر گرفتار کیا
جموں, 22 اپریل (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت بھدرواہ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شیر دین ولد تاج دین سکنہ گاؤں جامو شیوا
Poppy


جموں, 22 اپریل (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت بھدرواہ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شیر دین ولد تاج دین سکنہ گاؤں جامو شیوا، اپنی زرعی زمین میں غیر قانونی طور پر پوست کی کاشت کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس تھانہ بھدرواہ میں ایف آئی آر نمبر 56/2026 زیر دفعات 8/18 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔

بعد ازاں پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور پٹواری کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی پوست کی کاشت پائی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے تحت فصل کو موقع پر ہی اکھاڑ کر تلف کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande