باکس آفس پر’بھوت بنگلہ‘ کاشاندار کارکردگی کا مظاہرہ، کلیکشن 72.40 کروڑ روپے تک پہنچ گیا
اکشے کمار اور پریہ درشن کی ہارر کامیڈی فلم ’ بھوت بنگلہ ‘ باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔ 17 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے ، جو اس کی کمائی سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ خوف اور مزاح کے امتزاج سے بنی
باکس آفس پر ’بھوت بنگلہ‘ کاشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کلیکشن 72.40 کروڑ روپے تک پہنچ گیا


اکشے کمار اور پریہ درشن کی ہارر کامیڈی فلم ’ بھوت بنگلہ ‘ باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔ 17 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے ، جو اس کی کمائی سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ خوف اور مزاح کے امتزاج سے بنی اس فلم نے ابتدائی دنوں میں شاندار پکڑ بنائی اور اب یہ تیزی سے 100کروڑ روپے کے کلب کی طرف بڑھ رہی ہے۔

فلم نے پیڈ پریویو سے3.75کروڑ روپے کی کمائی کے بعد پہلے دن12.25کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔دوسرے دن اس کی کمائی19کروڑ اور تیسرے دن 23کروڑ رہی۔ ہفتہ کے کاروباری دنوں میں ہلکی گراوٹ کے باوجود چودتھے دن فلم نے6.75کروڑ روپے اور پانچویں دن7.65کروڑ روپے اکٹھا کئے۔ اس طرح فلم کا کل بھارتی نیٹ کلیکشن72.40کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں اس کا کلیکشن 117کروڑ روپے سے زیادہ ہوچکا ہے۔

فلم میں وامیکا گبی ، تبو ، پاریش راول ، راجپال یادو، اور اسرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ’بھوت بنگلہ ‘ کی کہانی منگل پور کے ایک شاپت بنگلے اور ’ ودھسور ‘ نامی ایک پراسرار آسیب کے گرد گھومتی ہے۔ مضبوط ورلڈ آف ماو¿تھ کو دیکھتے ہوئے ماناجارہا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں100کروڑ کلب میں آسانی سے شامل ہوسکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande