شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 21 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے کچھ د
شیئر بازار میں اضافے کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 21 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.63 فیصد اور نفٹی 0.56 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے نیسلے انڈیا، ایکسس بینک، ایشین پینٹس، اڈانی پورٹس اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئر 1.68 فیصد سے لے کر 0.72 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایس بی آئی لائف انشورنس، ایچ ڈی ایف سی لائف، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، انفوسس اور جیو فائنانشل کے شیئر 3.19 فیصد سے لے کر 0.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,717 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,169 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 548 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 27 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب تین شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 42 شیئر سبز نشان میں اور آٹھ شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 96.86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,617.16 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ حالانکہ بیچ بیچ میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے معمولی جھٹکے بھی لگتے رہے۔ اس کے باوجود اس انڈیکس کی چال پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 492.27 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 79,012.57 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 9.70 پوائنٹس کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 24,374.55 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی یہ انڈیکس گر کر سرخ نشان میں 24,354.90 تک چلا گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے نفٹی کی چال میں تیزی آگئی۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تیزی کے ساتھ 24,512.35 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے ہوئی فروخت کے باعث اس کی چال میں ہلکی گراوٹ بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 136.30 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,501.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande