
میڈرڈ، 21 اپریل (ہ س)۔باوقار لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز 2026 میں ٹینس کھلاڑیوں کا غلبہ دیکھنے کا ملا۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز اور بیلاروسی آرینا سبالینکا کو بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے میں ”سال کا بہترین کھلاڑی“ قرار دیا گیا۔
الکاراز نے فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن جیسے دو گرینڈ سلیم خطاب جیت کر سال کا اختتام عالمی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی کے طور پر کیا۔وہیں، سبالینکا کے پورے سیزن میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔
تقریب کی میزبانی نوواک جوکووچ اور ایلین گو نے کی۔ لاریئس ایوارڈز کا آغاز 2000 میں ہوا تھا اور یہ کھیلوں کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز 2026 کے کلیدی فاتحین:-
سال کا بہترین مرد کھلاڑی: کارلوس الکاراز
سال کی بہترین خاتون کھلاڑی: آرینا سبالینکا
سال کی ٹیم: پیرس سینٹ جرمین
سال کا ابھرتا ہوا کھلاڑی: لینڈو نورس
سال کی بہترین واپسی: روری میکئلرائے
سال کا بہترین نوجوان کھلاڑی: لامین یامال
اسپورٹنگ انسپیریشن ایوارڈ: ٹونی کروز
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد