صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 21 اپریل (ہ س)۔ صرافہ بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمزوری نظر آ رہی ہے ۔ چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازار وں میں
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 21 اپریل (ہ س)۔ صرافہ بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمزوری نظر آ رہی ہے ۔ چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 1,55,280 روپے سے لے کر 1,55,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ 22 کیرٹ سونا 1,42,340 روپے سے لے کر 1,42,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں پیر کی قیمت یعنی 2,74,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر ہی فروخت ہو رہی ہے ۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,430 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,490 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,55,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,55,990 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,340 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,330 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,42,390 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,330 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,42,390 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ بازار وں میں 1,42,340 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande