ایران جنگ کو احترام اور افہام و تفہیم کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کرے گا: صدر
تہران، 20 اپریل (ہ س) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو احترام اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران موجودہ صورتحال سے توازن اور تدبر کے ساتھ نمٹنے کی حکمت
ایران


تہران، 20 اپریل (ہ س) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو احترام اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران موجودہ صورتحال سے توازن اور تدبر کے ساتھ نمٹنے کی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ حل میں قومی غیرت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں جلد بازی کی بجائے سوچ سمجھ کر فیصلے ہی ملک کو محفوظ راستے پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور مفادات کے خلاف کسی بھی ضرورت سے زیادہ دباو¿ کی مخالفت کرنی چاہیے لیکن سفارتی اور عقلی ذرائع سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

عوامی عہدیداروں کے ساتھ پچھلی ملاقاتوں میں، مسعود پزشکیان نے جنگ جیسی صورتحال کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طویل تنازعہ نہ صرف ایران بلکہ فریقین، علاقائی استحکام اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ایرانی قیادت کا یہ موقف اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ملک موجودہ تنازعے کو کم کرنے اور مستقبل میں استحکام بحال کرنے کے لیے متوازن سفارت کاری پر زور دے رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande