کولمبو کے ہوائی اڈے پر نائب صدر جمہوریہ ہندرادھا کرشنن کاشاندار استقبال
نئی دہلی ، 19 اپریل (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ ہند سی پی۔ رادھا کرشنن اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے۔ یہ سری لنکا کا ان کا پہلا سرکاری دو طرفہ دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور روایتی استقبا
کولمبو کے ہوائی اڈے پر نائب صدر جمہوریہ ہندرادھا کرشنن کاشاندار استقبال


نئی دہلی ، 19 اپریل (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ ہند سی پی۔ رادھا کرشنن اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے۔ یہ سری لنکا کا ان کا پہلا سرکاری دو طرفہ دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور روایتی استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ سفارتی لحاظ سے اہم ہے۔ کولمبو پہنچنے پر نائب صدرجمہوریہ کا سری لنکا کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔ ایک مشہور روایتی کنڈیان رقص پیش کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان گہری ثقافتی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

دو طرفہ میٹنگ کے دوران نائب صدر سری لنکا کی صدر انورا کمارا ڈسانائیکے اور وزیر اعظم ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کے ساتھ دیگر اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ ، حکومت ہند کے تعاون سے بنائے گئے انڈین ہاو¿سنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات باضابطہ طور پر تامل کمیونٹی کے افراد کے حوالے کیے جائیں گے۔رادھا کرشنن ہندوستانی نژاد تمل کمیونٹی کے رہنماو¿ں اور شمال مشرقی علاقوں کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ وہ کولمبو میں ہندوستانی تارکین وطن سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande