
آج موسم میں غیر معمولی تبدیلی، شہر کے چند علاقوں میں طوفانی بارشحیدرآباد، 19 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے آج موسم میں غیرمعمولی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ دوپہرتک ریاست بھرمیں شدید گرمی برقرار رہی اورپھرتھوڑی دیرمیں صورتحال ایسی ہوگئی جیسے پوراخطہ بھٹی کی طرح دہک رہا ہو۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق بیشتراضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم شام کے وقت موسم میں اچانک تبدیلی آنےاورکئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ خاص طور پرسنگاریڈی، وقارآباد، مید ک، کاماریڈی اورنظام آباد اضلاع میں بجلی گرنے کے خطرات کے پیش نظرعوام کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی اسی نوعیت کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ دوپہرتک درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ شام یا رات کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی کے پیش نظرشہرکے چند محلہ جات میں آج موسم میں غیرمعمولی تبدیلی ہوئی اورپھرطوفانی بارش ہوئی۔ جس سے شہری اس غیرمتوقع بارش سے مستفید ہوئے۔ ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ اچانک موسم کی اس تبدیلی کے دوران تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس سے مسافروں اورکسانوں کو خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ گرمی سے کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے، تاہم بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظرعوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ گرج چمک کے دوران درختوں اورکرنٹ کے کھمبوں کے قریب ہرگزنہ جائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق