
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی صد سالہ تقریبات کے تعلق سے دہلی کے دلشاد گارڈن میں واقع ارواچین انٹر نیشنل اسکول میں 21اپریل کو شامل 6 بجے سے”سنگھ گنگا کے تین بھاگیرتھ“ کے عنوان سے ایک خصوصی ہندی ڈرامہ اسٹیج کیا جائے گا۔ڈرامے کے ڈائریکٹر سنجے پینڈسے یہ جانکاری دی ۔
پینڈسے نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ یہ ڈرامہ آر ایس ایس کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈرامہ”سنگھ گنگا کے تین بھاگیرتھ“آر ایس ایس کے پہلے تین سرسنگھ چالک- کیشو بالیرام ہیڈگیوار، مادھو سداشیو گولوالکر (گروجی)اور بالا صاحب دیورس کی زندگیوں اور ان کے خدمات پر مبنی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈرامے میں آر ایس ایس کے 100 سالہ سفر کو واضح طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پینڈسے نے کہا کہ اس ڈرامے کو پہلے 15 اور 18 اپریل کو دہلی کے مختلف مقامات پر اسٹیج کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ آج شام 6 بجے شیاما پرساد مکھرجی کالج میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد 21 اپریل کے ساتھ ساتھ 22، 24، 25، 26 اور 28 اپریل کو دہلی کے مختلف مقامات پر اس ڈرامے کو اسٹیج کرنے کا ارادہ ہے۔
دہلی میں یہ ڈرامہ کب اور کہاں پیش کیا جائے گا :۔
- 21 اپریل شام 6 بجے، ارواچین انٹرنیشنل اسکول، دلشاد گارڈن۔
- 22 اپریل: شام 4 بجے،ایل ٹی ڈی آڈیٹوریم، منڈی ہاو¿س۔
- 24 اپریل: شام 6 بجے، دوارکا سیکٹر 3۔
- 25 اپریل: شام 6 بجے، اے آئی سی ٹی ای ، نیلسن منڈیلا مارگ، وسنت کنج۔
- 26 اپریل: صبح 9 بجے، ستیہ وتی کالج، اشوک وہار۔
- 26 اپریل: شام 5:30 بجے، کملا نہرو کالج۔
- 28 اپریل: شام 6 بجے، شہید سکھ دیو کالج، سیکٹر-11، روہنی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد