’ مہااوتار پرشورام‘ کا اعلان ، پوسٹر آیا سامنے
ہومبلے فلمز اور کلیم پروڈکشن نے اپنی مہااوتار سنیماٹک یونیورس کی دوسری فلم ’ مہااوتار پرشورام‘ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ’مہااوتار نرسمہا ‘ کی کامیابی کے بعد ، یہ نئی فلم بھگوان وشنو کے چھٹے اوتار پرشورام کی کہانی کو بڑے پردے پر شاندار انداز میں پیش
’ مہااوتار پرشورام‘ کا اعلان ، پوسٹر آیا سامنے


ہومبلے فلمز اور کلیم پروڈکشن نے اپنی مہااوتار سنیماٹک یونیورس کی دوسری فلم ’ مہااوتار پرشورام‘ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ’مہااوتار نرسمہا ‘ کی کامیابی کے بعد ، یہ نئی فلم بھگوان وشنو کے چھٹے اوتار پرشورام کی کہانی کو بڑے پردے پر شاندار انداز میں پیش کرے گی۔ میکرز نے فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا ہے جس سے شائقین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ پوسٹر پر ٹیگ لائن ،’ ’جہاں دھیر سماپت ہوتا ہے، وہاں پروشورام کا فرسا شروع ہوتاہے“ ’ فلم کے دمدار شکل کی جھلک دیتی ہے۔

یہ فلم سات حصوں پر مشتمل مہااوتار سنیمیٹک یونیورس کا دوسرا باب ہو گا ، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور اینیمیشن کا استعمال کرتے ہوئے بھگوان وشنو کے مختلف اوتاروں کی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر اشون کمار اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی دھرم کی رکشااور ادھرم کے وناش کے لئے پرشورام کے اوتار پر مرکوز ہوگی، جس میں ان کے غصے ، جدوجہداور انصاف کے احساس کو اجاگر کرتی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر، وجے کیراگندور نے کہا کہ ان کا مقصد ہندوستانی ناظرین، خاص طور پر نئی نسل کو ان کی ثقافتی جڑوں سے جوڑنا ہے۔ ان کے مطابق ،’ مہااوتار پرشورام‘ صرف ایک افسانوی کہانی نہیں ہے، بلکہ وراثت، طاقت اور مقصد کی کہانی ہے۔ پہلی فلم ’ مہااوتار نرسمہا‘ کو سامعین کی جس طرح پذیرائی ملی، اس سے فلم سازوں کو اس یونیورس کو اور آگے بڑھانے کا حوصلہ ملا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande