آئندہ 2 جون سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں مفت سفر کی سہولت ، حکومت کا بڑا فیصلہ
آئندہ 2 جون سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں مفت سفر کی سہولت ، حکومت کا بڑا فیصلہحیدرآباد ، 19 اپریل (ہ س) ۔ شہرحیدرآباد کے عوام کے لیے راحت کی بڑی خبرسامنے آئی ہے، جہاں تلنگانہ حکومت نے ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں میں مفت سفرکی پیشکش کرکے روزمرہ سفرکوآسان
2 جون سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں مفت سفر کی سہولت ، حکومت کا بڑا فیصلہ


آئندہ 2 جون سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں مفت سفر کی سہولت ، حکومت کا بڑا فیصلہحیدرآباد ، 19 اپریل (ہ س) ۔

شہرحیدرآباد کے عوام کے لیے راحت کی بڑی خبرسامنے آئی ہے، جہاں تلنگانہ حکومت نے ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں میں مفت سفرکی پیشکش کرکے روزمرہ سفرکوآسان بنانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ امکان ہے کہ ریاست کے یومِ تاسیس 2 جون سے اس سہولت کا آغاز کیا جائے گا، جس سے ہزاروں مسافروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہرمیں بڑھتی ہوئی ٹریفک بھیڑکوکم کرنا ہے بلکہ ماحولیاتی آلود گی پربھی قابوپانا ہے۔ منصوبے کو ابتدائی طورپرایک سال کے لیے تجرباتی بنیادوں پر نافذ کرنے کی تجویزہے،جس کے تحت مسافروں کے ٹکٹ کامکمل خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اس حوالے سے16 اپریل کو منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا، جس کے بعد تجاویزساؤتھ سنٹرل ریلوے کو روانہ کردی گئی ہیں۔ منظوری ملتے ہی اس اسکیم کوعملی جامہ پہنانے کی تیاریاں تیزکردی جائیں گی، جو شہرکے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک بڑاانقلاب ثابت ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande